موبائل بنانے والی کمپنی سونی ایکرسن نے ایک ایسا فون متعارف کروایا ہے جس میں پورٹیبل پلے
سٹیشن گیمنگ نظام بھی موجود ہے۔
’ایکسپیریا پلے‘ نامی اس فون کو بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائل کانگریس میں منظرِ عام پر لایا گیا ہے اور اسے مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس فون کی بازگشت کافی عرصے سے سنی جا رہی تھی اور یہی وجہ تھی اسے متعارف کروائے جانے کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ فون گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور اس میں باہر نکلنے والا کی پیڈ نصب ہے۔ اس فون میں الیکٹرونک آرٹس کی فیفا سیریز کے علاوہ اسیسنز کریڈ، دی سمز اور ڈنجن ڈیفنڈر جیسے گیمز موجود ہوں گے۔
سونی پر اپنے گیمنگ پلیٹ فارم پلے سٹیشن کے موبائل ورژن کو نئی شکل دینے کے لیے بےحد دباؤ تھا۔ سنہ 2004 میں سامنے آنے والا پلے سٹیشن پورٹیبل چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے علاوہ اب تک اپنی پرانی شکل میں ہی موجود تھا اور یہ حالیہ برسوں میں اس کی فروخت میں کمی کی بڑی وجہ سمجھی جا رہی تھی۔
یوروگیمر ڈاٹ نیٹ سے تعلق رکھنے والے جانی منکلے نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ’میرے نزدیک یہ سونی یہ عمدہ چال ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گیمنگ کی دنیا میں انہیں ایپل سے لاحق خطرے پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں‘۔
سونی ایرکسن کے علاوہ ورلڈ موبائل کانگریس میں ایل جی کمپنی نے تھری ڈی خصوصیات کا حامل پہلا موبائل فون متعارف کروایا۔ اس فون میں تھری ڈی تصاویر اور ویڈیو بنانے اور انہیں یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت شامل ہے۔
No comments:
Post a Comment